کینیڈا فوڈ گائیڈ

Figure 1. Text version below.

فوڈ گائیڈ کا سنیپ شاٹ (مختصر جائزہ)– متن کی تفصیل

کینیڈا فوڈ گائیڈ

اچھا کھائیے، اچھی زندگی بسر کیجیئے

فوڈ گائیڈ سنیپ شاٹ کے دو مرکزی تصاویر ہیں۔ پہلی تصویر ایک پانی بھرا گلاس اور خوراک سمیت پلیٹ کا مظاہرہ کرتی ہے۔ یہ بیان اوپرلکھا ہوا نظر آتا ہے:

ہر روز متنوع اقسام کی صحت مند غذا کھائیے۔

پلیٹ کے گرد چار پیغام ہیں۔ وہ ہیں:

  • کافی مقدار میں سبزیاں اور پھل کھائیے
  • ہول گرین (سالم اناج) غذا چنیئے
  • پروٹین والی غذا کھائیے
  • پانی کو اپنا پسندیدہ مشروب بنائیے

پلیٹ کے آدھے حصّے میں سبزیاں اور پھل (بروکلی، گاجر، بلُوبیریز،اسٹرا بیریز، ہرے اور پیلے سملہ مرچ، سیب، سرخ بند گوبھی، پالک، ٹماٹر، آلو، کدو اور مٹر) ہیں۔ پلیٹ کے ایک چوتھائی حصّے میں لحمیاتی غزائیں (کم چربی والا گوشت، مرغ، متنوع اقسام کے بادام اور بیج، دالیں، انڈے، توفو، مچھلیاں، پھلیاں) ہیں۔ پلیٹ کے باقی ایک چوتھائی حصّے میں سالم اناج والی غزائیں ہیں (سالم اناج روٹی، سالم اناج پاستا، وائلڈ رائیس، سرخ کینوا، بھورے چاول)۔

دوسرے عکس میں سات باکسز (حاشیہ والی جگہیں) نظر آتے ہیں، اپنے اپنے پیغام اور عکس کے ساتھ -

اوپر یہ بیان لکھا ہوا نظر آرہا ہے:

آپ جو چیزیں کھاتے ہیں اس سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہے کھانے کا صحت مند طریقہ۔

پہلے باکس میں لکھا ہے، اپنے کھانا کھانے کی عادات پر توجہ دیجئے۔

اس تصویر میں دکھ رہا ہے کہ دو بالغ اکٹھے ناشتا کر رہے ہیں۔

دوسرے خانے میں لکھا ہے، اکثر اوقات کھانا پکائیے۔

اس تصویر میں نظر آ رہا ہے کہ ایک بالغ اور ایک بچہ مل کر کھانا پکا رہے ہیں۔

تیسرے خانے میں لکھا ہے، اپنی غزا کا لطف اٹھائیے۔

اس تصویر میں کھانا بھرا ہوا پیالہ نظر آ رہا ہے۔

چوتھے خانے میں لکھا ہے، دوسروں کے ساتھ مل کر کھانا کھائیے۔

اس تصویر میں دکھائی دے رہا ہے کہ کچھ لوگ مل بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں۔

پانچوے باکس میں لکھا ہے، غذائی لیبل کا استعمال کیجیئے۔

اس تصویر میں ایک شخص کے ہاتھ دکھ رہے ہیں جن میں کھانے کے دو کین (ڈ بّے) پکڑے ہوئے ہیں۔

چھٹے خانے میں لکھا ہے، ایسی غذاؤں کا استعمال محدود رکھیں جن میں ذیادہ مقدار میں سوڈیم، شوگر یا سیچوریٹڈ فیٹ ہوں۔

اس عکس میں بہت زیادہ پروسیسڈ کی ہوئی خوراک نظر آ رہی ہیں جیسا کہ کھانے کی بیک کی ہوئی چیزیں، پیزا، ایک سافٹ ڈرنک، چاکلیٹ اور ایک ہاٹ ڈاگ ۔

ساتوے باکس میں لکھا ہے، فوُڈ مارکیٹنگ سے آگاہ رہیئے۔

اس عکس میں ایک شخص موبائل فون پر اور کمپیوٹر اسکرین پر خوراک کا ایک اشتہاردیکھتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

Page details

Date modified: