حشیش سے  متعلق قانون : آپ کو جو جاننے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے

Version PDF - 161 K

حشیش سے متعلق قانون کینیڈا کے باشندوں کی صحت و سلامتی کے بہتر تحفظ کے لیے حشیش سے متعلق قانون (Cannabis Act) تیار کیا گیا ہے، تاکہ حشیش کو جوانوں کی دسترس سے اور منافع کو مجرموں اور منظم جرائم کرنے والوں کی پہنچ سے دور رکھا جائے۔

  • حشیش اور حشیش کی مصنوعات خریدنے، رکھنے یا استعمال کرنے کے لیے، ضروری ہے کہ آپ قانونی عمر (آپ کے صوبے یا خطے کے لحاظ سے 18 یا 19 سال یا زیادہ) کے ہوں۔
  • حشیش سے متعلق قانون میں قانونی عمر سے کم والے نوجوانوں کو حشیش اور حشیش کی مصنوعات فروخت کرنے یا فراہم کرنے کے لیے سخت جرمانے ہیں۔
  • آپ 30 گرام تک قانونی سکھائی ہوئی حشیش یا اس کے برابر بغیر سکھائی ہوئی شکل میں بر سر عام رکھ سکتے ہیں۔
  • قانونی حشیش کے پروڈکٹس (ان پروڈکٹس کو چھوڑ کر جن میں 0.3% THC ہو یا کوئی THC نہ ہو) لیبل پر ہر ریاست اور خطے کی ایکسائز کی مہریں مختلف رنگوں میں لگی ہوتی ہیں۔ قانونی پروڈکٹ کو شناخت کرنے کے لیے مہر پر نظر ڈالیں۔
  • کینیڈا کی سرحد پر حشیش اور حشیش کی مصنوعات، بشمول CBD والی مصنوعات لانا غیر قانونی ہے، خواہ آپ کینیڈا آرہے ہوں یا یہاں سے جا رہے ہوں۔ اس کا اطلاق سبھی ملکوں پر ہوتا ہے، خواہ حشیش وہاں قانونی ہو یا نہ ہو۔
  • 2019 کے اواخر میں، خوردنی حشیش، حشیش کے مشتقات اور حشیش کے ٹاپیکلز قانونی خرید کے لیے دستیاب ہونا شروع ہو جائیں گے۔ یہ مصنوعات خریداری کے لیے پہلے سے دستیاب حشیش کی مصنوعات، جیسے سکھائی ہوئی حشیش اور حشیش کے تیل کے علاوہ ہوں گی۔
  • اگر آپ حشیش استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو، صحت پر اس کے اثرات کو جانیں اور آپ کی صحت و سلامتی کے لیے لاحق خطرات کو کم کرنے کا طریقہ جانیں۔ الکحل اور تمباکو کی طرح ہی، خاص طور پر نوجوانوں اور کم عمر لوگوں کے لیے حشیش کے بھی جوکھم ہیں۔
  • آپ جو حشیش کھاتے یا پیتے ہیں اس کے اثرات محسوس کرنا شروع کرنے میں دو گھنٹے اور پورے اثرات محسوس کرنے میں چار گھنٹے تک لگ سکتے ہیں، برخلاف حشیش کی سگریٹ نوشی اور ویپنگ کے، جس کو منٹوں میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔ حشیش ہر کسی پر مختلف طریقے سے اثر ڈالتی ہے۔ چاہے اس کے اثرات میں تاخیر ہو، مگر آپ کو اب بھی نقص لاحق ہو سکتا ہے۔
  • تیزی سے گاڑی نہ چلائیں یا کام میں گڑبڑی نہ کریں۔ حشیش آپ کی گاڑیاں یا آلات کو محفوظ طور پر چلانے کی صلاحیت میں نقص پیدا کر سکتی ہے۔ حشیش یا کسی دیگر منشیات کے نشے میں گاڑی چلانا سنگین تعزیری جرم ہے۔
  • اگر آپ کے پاس حشیش ہے تو، اسے بچوں، نوجوانوں اور پالتو جانوروں سے دور اسٹور کریں۔ خوردنی حشیش کے معاملے میں خاص طور پر محتاط رہیں، جس میں مستقل غذا یا مشروب کے مدنظر غلطی ہو سکتی ہے۔
  • حشیش سے متعلق قانون کے تحت طبی مقاصد کے لیے حشیش تک رسائی ان لوگوں کو فراہم کی جاتی رہے گی جنہیں ان کے نگہداشت صحت کے پریکٹشنر نے اس کی اجازت دی ہو۔

حشیش سے متعلق قانون، اور حشیش کے صحت سے متعلق اثرات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ملاحظہ کریں: www.Canada.ca/Cannabis یا 1 800 O-Canada پر کال کریں

Détails de la page

Date de modification :