کینیڈا میں پناہ لینے کی درخواست

کینیڈا کا پناہ کا نظام ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو ظلم و ستم کے معقول دلائل پر مبنی خوف کی وجہ سے اپنے ممالک سے فرار گئے ہوں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے آبائی ملک واپس جانے پر خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں کچھ لوگ پناہ گزینوں کے تحفظ کی درخواست کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

پناہ کا دعویٰ اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ آپ کینیڈا میں رہ سکتے ہیں۔ امیگریشن کے قوانین اور طریقہ کار کے بارے میں جاننے کا کوئی شارٹ کٹ موجود نہیں ہے۔ جانیں کہ زندگی کو بدلنے والا فیصلہ کرنے سے پہلے آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے۔

اس صفحہ پر

پناہ گزینوں کے تحفظ کا مطالبہ کون کر سکتا ہے

آپ پناہ گزینوں کے تحفظ کی درخواست کر سکتے ہیں اگر آپ یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ آپ کے آبائی ملک واپس جانے کا مطلب تشدد کا خطرہ، آپ کی زندگی کو خطرہ، یا ظالمانہ اور غیر معمولی سلوک یا سزا کا خطرہ ہے۔

پناہ گزین مہاجر سے مختلف ہوتا ہے۔ ایک مہاجر کسی دوسرے ملک میں مستقل طور پر آباد ہونے کا انتخاب کرتا ہے۔ پناہ گزین اپنی حفاظت کے لیے بھاگنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

کینیڈا کا پناہ کا نظام

اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے سے پہلے کینیڈا کے پناہ کے نظام سے متعلق حقائق حاصل کریں۔

  • پناہ کے نظام کو استعمال کرنا کینیڈا میں آپ کی امیگریشن کو تیز تر کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔
  • ہم خودکار طور پر پناہ کے دعوے قبول نہیں کرتے ہیں۔
  • پناہ کے دعویدار سخت اسکریننگ کے تابع ہوتے ہیں۔
  • کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ آپ کاپناہ کا دعوی منظور ہو جائے گا۔ اگر اسے مسترد کر دیا جائے، تو آپ کو کینیڈا سے نکال دیا جائے گا۔
  • اپنے بچوں کے لیے مستحکم ملازمت یا بہتر تعلیم کی خواہش کرنا پناہ کا دعویٰ کرنے کی کوئی وجہ نہيں ہے۔

اگر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ آپ کو کینیڈا کے تحفظ کی ضرورت نہیں ہے، تو آپ کو کینیڈا سے نکال دیا جائے گا۔

خطرات کو جانیں

جہاں کوئی آپ کو کینیڈا لانے کے لیے ادائیگی کا مطالبہ کرے ان حالات پر بھروسہ نہ کریں۔ وہ خطرناک ہو سکتے ہیں اور آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

ان لوگوں سے ہوشیار رہیں جو کینیڈا میں پناہ کے دعوے سے متعلق غلط یا گمراہ کن معلومات فراہم کرتے ہیں۔ پناہ کے دعوے خود بخود قبول نہیں کیے جاتے ہیں اور کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ آپ کا پناہ کا دعویٰ منظور ہو جائے گا۔

کسی کے جھوٹے وعدوں اور جھوٹ کی بنیاد پر خطرہ مول نہ لیں۔

پناہ کا جھوٹا دعویٰ کرنے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں:

  • آپ پر کینیڈا واپس جانے پر پابندی لگ سکتی ہے۔
  • ہو سکتا ہے کہ آپ کا اہل خانہ مستقبل میں کینیڈا نہ آ سکے۔

آپ کو زمینی سرحد، ہوائی اڈے یا بندرگاہ سے کینیڈا میں داخل ہونا ضروری ہے۔ باضابطہ داخلے کے مقام کے علاوہ کسی بھی جگہ سے کینیڈا میں داخل ہونا بہت پرخطر اور خطرناک ہو سکتا ہے، اور یہ قانون کے خلاف ہے۔

پناہ کا دعوی کرنا

اس بات کا تعین کرنے کا ایک سخت پراسیس ہے کہ آیا آپ کو کینیڈین اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق پناہ گزینوں کے تحفظ کی قانونی ضرورت ہے یا نہیں۔ ہمارا اصولوں پر مبنی نظام آپ کے دعوے کی درستگی کا تعین کرے گا۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ تمام دعوے قبول نہیں کیے جائیں گے۔

اگر آپ کینیڈا میں پناہ کا دعویٰ کرتے ہیں، تو آپ کو درج ذیل کی ضرورت ہوگی

  • صحت، مجرمانہ، سیکورٹی اور دیگر پس منظر کی جانچ پڑتال کرانا
  • طبی معائنہ کرانا
  • ذاتی اور بائیو میٹرک (تصویر اور فنگر پرنٹس) کی معلومات فراہم کرنا
  • ظلم و ستم اور اپنے آبائی ملک میں ہونے کے خطرات کے ٹھوس ثبوت فراہم کرنا
  • اپنی درخواست پر بتانا کہ آیا آپ کسی نمائندے کے ساتھ کام کر رہے ہیں، چاہے آپ انہیں ادائیگی نہ کر رہے ہوں

آپ کی پناہ گزین کے دعوے کی درخواست پر غلط معلومات فراہم کرنا جھوٹ سمجھا جاتا ہے، اور آپ کی درخواست مسترد کی جا سکتی ہے۔

اگر آپ امریکہ (US) سے کینیڈا میں داخل ہوتے ہیں، تو آپ پناہ گزین کا دعویٰ کرنے کے اہل نہیں ہیں اور آپ کو امریکہ واپس کر دیا جائے گا۔ کینیڈا اور امریکہ کے درمیان سیف تھرڈ کنٹری ایگریمنٹ (STCA) کے تحت،آپ کو اپنے داخل ہونے والے پہلے ملک میں پناہ کے لیے درخواست دینی ہوگی؛ آپ دعویٰ کرنے کے لیے دوسرے ملک میں داخل نہیں ہو سکتے۔

STCA کے بارے میں مزید جانیں۔

اگر آپ کے پاس کوئی جائز دعوی نہیں ہے یا آپ کینیڈا میں دعوی کرنے کے اہل نہیں ہیں تو آپ کو کینیڈا سے نکال دیا جائے گا۔ آپ کے پناہ کے دعوے پر حتمی فیصلہ آنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ آپ کو کینیڈا میں رہنے کی اجازت دی جائے گی۔

امیگریشن کے دیگر راستوں کے بارے میں جانیں

مختلف قانونی طریقے ہیں جن سے آپ کینیڈا میں رہنے(opens in a new tab) ، کام کرنے(opens in a new tab)  یا پڑھنے(opens in a new tab)  کے لیے آ سکتے ہیں۔ باخبر رہیں۔

پناہ کا دعوی کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔ (opens in a new tab) 

Page details

Date modified: